3 افراد کی لاشیں ملیں، ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 6 جاں بحق

October 21, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 6افراد جاں بحق ،3افراد کی لاشیں ملیں ،تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر رابعہ سٹی کے قریب ٹریفک حادثے میں24سالہ ریحان جاں بحق ہوگیا، مین نیشنل ہائی وے رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب ٹریفک حادثے میں 18لاریب جاں بحق ہوگیا، سرجانی تیسر ٹائون ناردرن بائی پاس کے قریب ٹریفک حا دثے میں نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا،نیو کراچی نالہ اسٹاپ بسم اللہ ہوٹل کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 30برس کا شخص جاں بحق ہو گیا،پاک کالونی گٹر باغیچہ کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 50سالہ نور خان جاں بحق ہو گیا، ملیر میں ٹریفک حادثے میں وزیرہ جاں بحق ہو گئی، دریں اثنا لیاری کھڈامارکیٹ مدینہ مسجد کے قریب فٹ پاتھ سے نامعلوم بزرگ شخص کی لاش ملی ، پولیس کئے مطابق شناخت نہیں ہوسکی ، لاش سردخانے منتقل کردی ،کلفٹن میں فٹ پاتھ سے 55برس کے شخص کی لاش ملی ، پولیس کا کہنا ہے کہ متو فی نشے کا عادی تھا اور زیادتی کے باعث ہلاک ہوا ،پولیس نے لاش سرد خانے منتقل کردی،شیرشاہ میں فٹ پاتھ سے 50برس کے شخص کی لاش ملی ہے ،پولیس کے مطابق شناخت نہیں ہو سکی، متوفی نشے کی زیادتی کے باعث ہلاک ہوا ہے ۔