عید میلادالنبیؐ، ایم کیو ایم کے تحت نمائش چورنگی پر استقبالیہ کیمپ لگایا گیا

October 21, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان،ڈپٹی کنوینرکنورنوید جمیل ،ڈپٹی کنوینر و سابق مئیر کراچی وسیم اخترواراکین رابطہ کمیٹی نے جشن میلاد النبیؐ پر کراچی اور سندھ بھر میں ایم کیوایم کی جانب سے جلوس کی گزر گاہوں پر لگائے گئے کیمپوں کا دورہ کیااور جلوس کے شرکاء کو ہار پہناکرانکا استقبال کیا جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں مرکزی استقبالیہ کیمپ نمائش چورنگی پرجبکہ ساتھ ہی میڈیکل ایڈ کمیٹی کی جانب سے طبی امدادی کیمپ بھی لگایاگیا۔