کراچی پولیس آفس کی عمارت میں آگ، پرانا سامان جل گیا

October 21, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس آفس کی عمارت میں بدھ کی صبح اچانک آگ لگنے کے باعث عمارت میں موجود لکڑی کا پرانا سامان جل گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر ایک فائر ٹینڈر کی مددسے آگ پر قابو پالیا، پولیس کا کہنا ہے کہ آفس کی عمارت میں آگ صبح ساڑھے 6بجے کباڑ کے سامان میں لگی تھی۔