جاپان کا پاکستان کو کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے امداد دینے کا اعلان

October 21, 2021

اسلام آباد(محمد صالح ظافر)جاپان نے پاکستان کو 23.5ملین ڈالر کی گرانٹ کورونا وبا کو قابو کرنے کے لئے دینے کا اعلان کیا ہے۔ جاپانی سفیر ماٹسوڈا کیوننوری نے یو این آئی سی ای ایف کے تعاون سے اپنی حکومت کی طرف سے 6.59ملین ڈالر مالیت کے طبی آلات پاکستانی حکام کے حوالے کئے۔پارلیمانی سیکریٹری ڈاکٹر نوشیں حامد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان گزشتہ 70سالوں میں جاپان سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جاپان سے پاکستان کے درمیان کئی شعبوں بشمول صحت، تعلیم، توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون حاصل رہا ہے۔