بھارت مسلسل پاکستان کیخلاف جارحیت کررہا ہے، ضیاء عباس

October 21, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ بھارت مسلسل پاکستان کے خلاف جارحیت کر رہا ہے مگر ہر بار اسے پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب مل رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ایک روز قبل بھارتی سب میرین نےپاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی ہے جس کا پاکستان نیوی نے بھر پور جواب دے کر اپنی مہارت کا ثبوت دیا۔