سرکاری محکموں میں عیدمیلادلنبی ؐ کی تقریبات،اسوہ حسنہ ؐ پرعمل کرنے کاعہد

October 21, 2021

لاہور ( نمائندہ خصوصی خصوصی نمائندہ، خصوصی رپورٹر،جنرل رپورٹر ) گور نر ہاؤس لاہور میں جشن عیدمیلاد النبی کے حوالے سے تین روز تک تقریبات جاری رہیں ،اسوہ حسنہ ؐ پرعمل کرنے کاعہد کیاگیا۔گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہمیں حضور اکرم کے اخلاق حسنہ ،عدل، مساوات اور کردار کی بلندی پر عمل کرنا چاہئے،ہمیں دنیا و آخرت سنوارنے کیلئے حضور اکرم کے اخلاق حسنہ پر عمل کرنا ہوگا۔ ہیڈ کوارٹرز آفس لاہور میں مرکزی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مفتی عبدابصیر نے عید میلادالنبی کے حوالے سے سیرت النبی پر اپنا خصوصی خطاب کیا ۔ تقریب میں عشرہ شان رحمت العالمین کے حوالے سے سوشل سکیورٹی ہیڈآفس میں محفل میلاد ہوئی ۔ اس روح پرور محفل میں صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید خان، کمشنر سوشل سکیورٹی سید بلال حیدر، وائس کمشنر سوشل سکیورٹی محمد ارشد و دیگر افسران و سٹاف کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید خان نے اس موقع پر کہا کہ نبی کریم ؐ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ حضور کی سنت کو اپنا کر ہی ہم دنیا و اخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں۔