صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات محمدرضوان ق لیگ ضلع سیالکو ٹ کےجنر ل سیکرٹری نامزد

October 21, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ ق کے صدر و اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کیجانب سے مسلم لیگ ق کی ضلعی تنظیم کے عہدیداران کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔ صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات محمد رضوان کو سیالکوٹ کا جنرل سیکرٹری نامزد کردیا گیا۔ صوبائی وزیر محمد رضوان نے پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ اس منصب کو ذمہ داری سے نبھائیں گے۔