بگڑتی سکیورٹی کی صورت حال سے عام آدمی کا جینا دوبھر ہو گیا ہےلاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن

October 21, 2021

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر مقصود بٹر ، نائب صدر مدثر مگھیانہ ، سیکرٹری خواجہ محسن عباس ، سیکرٹری فنانس فیصل توقیر سیال نے اپنے مشترکہ بیان میں رانا طاہر محبوب کے تین بھائیوں کے بہیمانہ قتل کے واقعہ پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بگڑتی سکیورٹی کی صورت حال کے پیش نظر عام آدمی کا جینا دوبھر ہو گیا ہے ۔