انتظامیہ کے مبینہ ناقص انتظامات پر میلاد جلوسوں کے شرکاء کا احتجاج

October 21, 2021

ملتان ( سٹاف رپورٹر) جماعت اہلسنت خانقاہ حامدیہ کے جلوس کے قائد صاحبزادہ قاری ناصر میاں کی قیادت میں چوک حرم گیٹ پرانتظامیہ کے خلاف مبینہ ناقص انتظاماتپردھرنا دیا گیا ،جس میں زاہد بلال قریشی ،حاجی سلیم حامدی اور دیگرشریک تھے، دھرنا ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہا ،ایس پی سٹی راؤ نعیم کے ساتھ مذاکرات کے بعد تحریری یقین دہانی کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا، دریں اثناء چوک حسین آگاہی پر انجمن اسلامیہ کے تحت بھی مظاہرہ کیا گیا ،جس کی قیادت انجمن اسلامیہ کے جنرل سیکرٹری سید عامر گیلا نی نے کی ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کے مبینہ ناقص انتظامات کے باعث ہونے والے جھگڑوں کے باعث کارکن زخمی ہوئے،مظاہرین کا کہنا تھا کہ موبائل فون کی پابندی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس حکام گھروں میں سوئے رہے اور چوک حسین آگاہی پر جلوسوں کے اوقات کار کے حوالے سے ہونے والے معاہدہ کو بھی ہوا میں اڈا دیا گیا جس سے جلوسوں کی کوئی ترتیب نہ رہی اور جھگڑوں کی وجہ سے انجمن اسلامیہ کے جلوس کے شرکاءزخمی ہوئے ،دریں اثناء مرکزی میلاد کونسل کے صدر محمد ایوب مغل، آصف محمود اخوانی، سلطان محمود ملک،سلیمبلالی عطاری نے ناقص انتظامات پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جلد مرکزی میلاد کونسل کا وفد اعلیٰ انتظامی حکام سے ملاقات کرے گا۔