مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں، شہری قیمتی سامان سے محروم

October 21, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گردونواح میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ۔تھانہ راجہ رام کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے اسد سے 24 ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔شاہ رکن عالم کالونی میں نا معلوم افراد نے زین سے 80 ہزار نقدی چھین کی۔شمس آباد کالونی میں نا معلوم افراد نے اصغر سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔خانیوال روڈ سے نا معلوم افراد نے فیضان سے نقدی چھین لی۔پیر خورشید کالونی سے نا معلوم مسلح افراد عقیل سے 60 ہزار نقدی چھین کر فرار ہو گئے تھانہ کینٹ کے علاقہ میں نا معلوم افراد نے اشفاق کے ہوٹل سے بجلی کی تاریں چوری کرلیں۔ پولیس نے بوگس چیک دینے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔پولیس تھانہ صدر جلالپور کو منور نے درخواست دی کہ گواہان کی موجودگی میں اس نے مجید کو 85 لاکھ دئے جس نے بدلے میں ایک چیک دیا جو بوگس ثابت ہوا۔ادریس نے پولیس گلگشت کو درخواست دی کہ امجد نے اس سے 13 لاکھ روپے ادھار لئےاور بدلے میں چیک دیا جو بوگس ثابت ہوا۔پولیس تھانہ کینٹ نے خاتون کو ہراساں کرنے اور گاڑی کا شیشہ توڑ دینے کے الزام میں اسکے دیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔شاہین بی بی نے پولیس کو درخواست دی کہ وہ اپنے خاوند کے ہمراہ کینٹ بازار میں شاپنگ کررہی تھی کہ اسکا دیور ارباب آگیا جس نے پستول کے زور پر انکو ہراساں کیا اور گاڑی کی ونڈ سکرین توڑ دی۔پولیس بدھلہ سنت نے وارننگ کے باوجود سیکورٹی انتظامات مکمل نہ کرنے پر دو پیٹرول پمپ مالکان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔پولیس کے مطابق بدھلہ سنت کے علاقہ بھائی ویر میں احسان جبکہ چک 3 ٹی میں الطاف نے اپنے پیٹرول پمپس پر سیکورٹی کے ناقص انتظامات کررکھے تھے جن کو پہلے وارننگ بھی دی جاچکی تھی۔ولیس تھانہ راجہ رام نے اشہاری ملزم فرار کروانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔