اینٹی کرپشن کی جعلی طلاق نامہ اور رشوت لیتےپٹواری کیخلاف انکوائری شروع

October 21, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے جعلی طلاق نامہ تیار کرنے اور رشوت لیتے ہوئے ویڈیو وائرل ہونے پر پٹواری اور سیکرٹری یونین کونسل کے خلاف انکوائری شروع کردی یے۔ تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو جہانیاں کی رہائشی شکیلہ پروین نے درخواست دی کہ سکیرٹری یونین کونسل قاسم بیلا خالد غوری نے جعلی طلاق نامہ تیار کرکے اسکو شوہر کی قیمتی جائیداد سے محروم کردیا ۔وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر اسلم پٹواری کے خلاف درخواست دی کہ اسلم موہنہ پٹواری پندرہ ہزار روپے وصول کیئے ۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان حیدر عباس وٹو نے دو الگ الگ انکوائریاں شروع کردیں ہیں۔