بڑھتی مہنگائی کے خلاف ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کا احتجاجی اجلاس

October 21, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملک میں بڑھتی مہنگائی، حکومتی بدانتظامی و بداعمالیوں کے خلاف ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان نے ڈاکٹر عبد القدیر خان ہال میں احتجاجی اجلاس منعقد کیا جبکہ اختتام پر بار ہال سے ہائیکورٹ کے باہر سڑک تک احتجاجی ریلی بھی نکالی۔ اس موقع پر صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان سید ریاض الحسن گیلانی نے کہا کہ ہمارے ہاں ہر روز نیا بجٹ بنتا ہے۔ ہم آئی ایم ایف سے قرضہ لے رہے ہیں ، پنجاب حکومت 37 نئی گاڑیاں منگوانے کے چکر میں ہیں، وکلاء تنظیموں سے مشاورت کے بعد لائحہ عمل اپنائیں گے۔اس موقع پر وکلاء کی کثیر تعداد موجود تھی۔