سکولز ہاکی لیگ کے تیسرے مرحلے میں دو روزہ ٹرائل کیمپ شروع

October 21, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)سکولز ہاکی لیگ جنوبی پنجاب کے تیسرے مرحلے میں ضلعی سطح پر دو روزہ ٹرائل کیمپ شروع ہو گیا، سکولز ہاکی لیگ کا انعقاد محکمہ تعلیم جنوبی پنجاب نے 12 ستمبر سے شروع کیا تھا جس میں پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب کے گیارہ اضلاع میںانٹرسکول، دوسرے مرحلے میں انٹرتحصیل اور تیسرے مرحلے میں انٹر ڈسٹرکٹ میچز شامل تھے۔ گزشتہ روز سے جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں ضلعی سطح پر دو روزہ ٹرائل کیمپ لگا دیے گئے۔