مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرلیں گے، شیخ رشید

October 21, 2021


وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرلیں گے۔

ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی مسائل پر پوری نظر ہے، ہمیں فیٹف، افغانستان اور ملک کے معاشی مسائل بھی دیکھنے ہیں، فرانسیسی سفیر کو نکالنے کا مطلب ہے کہ ہم یورپ سے نکل جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ہو یا ٹی ایل پی، قانون کے دائرے میں احتجاج کریں تو کچھ نہیں کہا جائے گا، اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو قانون ایکشن میں آئے گا، اپوزیشن پچھلے 3 سال سے احتجاج کررہی ہے۔

شیخ رشید سے صحافی نے سوال کیا کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کا نوٹی فکیشن کب ہوگا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ یہ فواد چودھری بتا سکتا ہے۔