شیخ رشید کو اہم اجلاس میں فوری شرکت کی ہدایت

October 21, 2021

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو وزیراعظم ہاؤس میں اہم اجلاس کے لیے فوری شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید اسلام آباد پولیس کی تقریب چھوڑ کر وزیراعظم ہاؤس روانہ ہوگئے۔

اس سے قبل ایک بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرلیں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان کی مسائل پر پوری نظر ہے، ہمیں فیٹف، افغانستان اور ملک کے معاشی مسائل بھی دیکھنے ہیں، فرانسیسی سفیر کو نکالنے کا مطلب ہے کہ ہم یورپ سے نکل جائیں گے۔