عمران خان سے شیخ رشید احمد کی ملاقات

October 21, 2021


وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ نے وزیر اعظم عمران خان کو امن وامان کی صورتحال کے متعلق بریف کیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں اپوزیشن کی احتجاجی تحریک اور سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضحرہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو وزیراعظم ہاؤس میں اہم اجلاس کے لیے فوری شرکت کے لیے طلب کیا تھا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید اسلام آباد پولیس کی تقریب چھوڑ کر وزیر اعظم ہاؤس کے لیے روانہ ہو گئے تھے۔