مولانا فضل الرحمان آج دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

October 21, 2021

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آج دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے.

ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمان کل کراچی میں مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کریں گے اور جماعتی رہنماؤں اور سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

اسلم غوری کا کہنا ہے کہ عوام اور کارکن کل کے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کر کے نااہل حکومت کیخلاف احتجاج رکارڈ کرائیں گے۔