سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے مہنگائی میں اضافے کا نوٹس لے لیا

October 21, 2021

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے مہنگائی میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے مشیرخزانہ، سیکریٹری خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک کو طلب کرلیا۔

چیئرمین کمیٹی طلحہ محمود نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں وزیر خزانہ، سیکریٹری خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک آ کر بریفنگ دیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی کے باعث ملک میں حالات بہت خراب ہو رہے ہیں اور احتجاج کی صورتحال بن چکی ہے۔

چیئرمین کمیٹی طلحہ محمود نے یہ بھی کہا کہ اعلی حکام اجلاس میں شریک ہوں گے، ایڈیشنل سیکریٹری سطح کا افسر قبول نہیں ہوگا۔

ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ کا کہنا ہے کہ مشیر خزانہ اور سیکریٹری خزانہ ملک میں نہیں ہیں، وہ ایک ہفتے کیلئے گئے ہیں۔