حریت کانفرنس کی جانب سے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منانے کی اپیل

October 21, 2021

مقبوضہ کشمیر کی کل جماعتی حریت کانفرنس نے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی اپیل کی ہے۔

سری نگر سے کشمیر میڈیا سروس کے مطابق چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس مسرت عالم بٹ نے اس حوالے سے کہا کہ بھارت کے غیرقانونی قبضے کیخلاف یوم سیاہ منایا جائے۔ 27 اکتوبر کو مکمل شٹ ڈاؤن اور رات ایک گھنٹہ بلیک آؤٹ کیا جائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے باہر کشمیری بھارتی مظالم اجاگر کرنے کیلئے ریلیوں کا انعقاد کریں۔

مسرت عالم بٹ نے کہا کہ بھارت پر واضح کیا جائے کہ کشمیری جدوجہد آزادی جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے عالمی قوانین کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں فوج داخل کی تھی۔