شیر شاہ، پرانے کپڑوں کے گودام میں آگ

October 22, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شیر شاہ میں پرانے کپڑوں کے گودام میں آگ لگ گئی ، اطلاع ملنے پر پولیس اور فائربریگیڈ نے موقع پر پہنچ گئی ،فائربریگیڈ نے سخت جدوجہداور 8 گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا ، فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ یا سگریٹ نوشی کے باعث لگی۔