پشاور،جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں چوالیس مقامات پر اجتماعات

October 22, 2021

پشاور(نمائندہ خصوصی)تنظیم اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام ممتاز روحانی پیشوا پیر طریقت رہبر شریعت قاری حافظ سید عبیداللہ شاہ باچا سید پنجو خیل کی سربراہی میں اکبر پورہ اور نواحی علاقوں کے چوالیس مقامات پر جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں چوالیس مقامات پر دینی اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے تمام مساجد بازاروں اور عمارتوں کو نہایت ہی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے جبکہ عاشقان رسولؐ کی طرف سے ریلیاں بھی نکالی جا رہی ہیں ۔ جامع مسجد اندرون سیدان اکبر پورہ میں سید جمیل شاہ کی سربراہی اور پیر سید عبیداللہ شاہ باچا سید پنجو خیل کی صدارت میں محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ ممتاز عالم دین مولانا عبداللہ شاہ باچا سید پنجو خیل کی صدارت میں محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا ممتاز عالم دین مولانا عبید اللہ جنیدی قاری احمد دائود، قاری فہیم قاری اکرام اللہ اور قاری احسان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوالیس مقامات پر دینی اجماعات عاشقان رسولؐ کی طرف سے ریلیاں نکالی گئی ہیں۔ سید عبید اللہ شاہ باچا کی سربراہی میں تاجدار ختم نبوت ریلی نکالی جائے گی ۔نماز عشا کے بعد جامع مسجد بیرون سیدان اکبر پورہ میں فخر سادات سید محسن شاہ باچا کی سربراہی میں محفل میلاد ہو گی۔ عثمان آباد اکبر پورہ میں چوبیس اکتوبر کو بعداز نماز عشا عاشق رسول عاشق حسین کی رہائش گاہ پر اجتماع ہو گاجس سے ممتاز عالم دین حضرت علامہ ابرار الحسن چشتی گولڑوی خطاب کریں گے جبکہ فیصل جاوید کریمی اور ساتھیوں کی طرف سے قوالی پیش کی جائے گی دربار عالیہ حضرت اخون پنجو بابا اکبر پورہ میں پندرہ نومبر کو محفل میلاد ہو گی چودہ نومبر کو موضع خوش مقام میں محفل میلاد ہو گی جس سے تحریک لبیک کے صوبائی امیر علامہ ڈاکٹر شفیق امینی خطاب کریں گے۔ جامع مسجد محلہ رحیم شاہ استاد اکبر پورہ میں 17نومبر کو محفل میلاد ہو گی جس سے مولانا صاحبزادہ فقیر گل پیر سباق خطاب کریں گے۔ عثمان آباد اکبر پورہ میں گرینڈ امن جرگہ کے سربراہ سید ہدایت شاہ اور عاشق رسول سید جہان زیب شاہ کی طرف سے عاشقان رسول کے اعزاز میں دعوت طعام کا اہتمام کیا گیا۔