خورشیداحمدشاہ کی رہائی سےظلم کی زنجیریں ٹوٹ گئی ہے،سینیٹرروبینہ خالد

October 22, 2021

پشاور (لیڈی رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخواکی سینئررہنماسینیٹرروبینہ خالد نے سید خورشیداحمدشاہ کی ضمانت پررہائی پرمسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ دو سال سے مسلسل انتقامی کارروائیوں کے باوجود کوئی بھی الزام نہ ثابت کرسکا آخر کار ظلم کی زنجیریں ٹوٹ گئی حکمران نیب کو صرف اور صرف اپوزیشن کیخلاف استعمال کر رہی ہے۔انھوں نے کہاکہ تفتیش کے مرحلے میں خورشیدشاہ کودو سال سے زائد قید میں رکھا گیا اس کے باوجود ان کے خلاف کچھ ثابت نہیں ہو سکا دو سال ان کو اپنے حلقے کی نمائندگی نہیں کرنے دی گئی ان دو سال کا حساب کون دیگا؟ نیب اور حکومت کا اتحاد ہر بار بے نقاب ہوا ہے۔انہوں نے مہنگائی وبیروزگاری اور سرکاری ملازمین کی برطرفی کے خلاف پارٹی کے زیراہتمام کامیاب احتجاجی مظاہروں پرجیالوں کی تعریف کیساتھ حکومت کوخبردارکیاہے کہ یہ مظاہرے صرف ٹریلرہیں پوری پیکچرابھی باقی ہے ملک کے چاروں صوبوں میں پی پی کامہنگائی کے خلاف احتجاج حکومت کے لئے نوشتہ دیوار ہے۔