خورشیدشاہ کی ضمانت حق وسچ کی فتح ہے ،دیناناز

October 22, 2021

پشاور (لیڈی رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی رہنما وسابقہ ایم پی اے دیناناز پارٹی کے سینئررہنماخورشیدشاہ کی سپریم کورٹ سے ضمانت پررہائی کوحق وسچ کی فتح قرار دیاہے اس حوالے سے انہوں نے کہاکہ سیدخورشیداحمدشاہ بھٹو خاندان کے ساتھ وفاؤں کے علمبردار، قید و بند میں بی بی شہید کی خاطر ہر قسم تکلیفیں برداشت کرنیوالے عظیم رہنما، جیالوںکی دلعزیز شخصیت،کارکنوں کی آوازہیں انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں حالیہ اضافے کو ظلم کی انتہا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمرانی حکومت نہ جانے کس ایجنڈے پر اور کس کے اشاروں پر عوام پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے جارہی ہے مسلسل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے جو مہنگائی کا جو طوفان برپا کر دیا ہے وہ تبدیلی کے سونامی کو اپنے ساتھ بہا لے جائے گا۔