بی ایم سی ہسپتال میں انفیکشن کی روک تھام کیلئے نئی مشینری نصب

October 22, 2021

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال ڈاکٹر نوراللہ موسیٰ خیل نے کہا ہے کہ بی ایم سی میں انفیکشن پروونشن کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ، ڈبلیو ایچ او کی تعاون سے بی ایم سی میں سٹریلائزیشن کی نئی مشینری انسٹال کرادی گئی ہے ، ہسپتال کی اپنی استطاعت سے زیادہ مریض بی ایم سی کا رخ کررہے ہیں جس کی وجہ سے مختلف مشکلات کا سامنا ہے جن پر قابو پانے کے کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری فلاحی تنظیموں کی خدمات حاصل ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو عالمی ہفتہ برائے انفیکشن پریوونشن اینڈ کنٹرول ( Infection Prevention and Control) کے سلسلے میں غیر سرکاری تنظیم (JHPIEGO) جی پی گوکے زیر اہتمام آگاہی سمینار اور واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر جائی پی گو کے ڈائریکٹر سہیل چنار ، ڈپٹی ایم ایس بی ایم ایس ڈاکٹر رشید جمالی ، اے ایم ایس ڈاکٹر نادر اچکزئی ، آر ایم او جنرل ڈاکٹر عرفان رئیسانی ، نرسنگ ، پیرامیڈیکل سٹاف سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ ڈاکٹرنوراللہ موسیٰ خیل نے کہاکہ انہوں نے جب سے چارج سنبھالا ہے ہسپتال میں انفیکشن پریونشن کے حوالے سے اقدامات اٹھارہے ہیں ، ان کی کوشش ہے کہ مریضوں کو بہتر علاج و معالجے کی سہولیات دستیاب ہو ۔ اس سے قبل جی پی گو کی جانب سے ہسپتال بی ایم سی کے ڈاکٹرز و دیگر عملے کو انفیکشن پرویونشن اینڈ کنٹرول سے متعلق تربیت دی گئی اور ہسپتال میں انفیکشن پرویونشن اینڈ کنٹرول کے لئے سامان فراہم کیا گیا ۔ بعد ازاں بی ایم سی کی انفیکشن کنٹرول کمیٹی جن میں ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکس ، سٹاف نرسزود دیگر شامل تھے میں میں شیلڈز تقسیم کئے گئے ۔