ڈاکٹر عبدالقدیر پاکستان ہی نہیں عالم اسلام کے ہیرو ہیں ،مقبول لہڑی

October 22, 2021

کوئٹہ (پ ر)سابق سٹی ناظم کوئٹہ اور سیاسی وقبائلی رہنماء میرمقبول احمدلہڑی نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر تعزیت اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنادیا،وہ نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کے ہیرو ہیں،پاکستان کو دفاعی طور پر ناقابل تسخیر بنانے اور سائنس کے شعبے میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سائنس بالخصوص ایٹمی سائنس کے شعبے میں ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی کاوشیں نواجون سائنسدانوں کے لیے مشعل راہ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کے دفاع کو مضبوط اور بھارت کےعزائم ناکام بنانے کے لیے بیرون ملک اپنے بہتر مستقبل کی قربانی دے کر پاکستان آئے تھے وہ ایک سچے اور محب وطن پاکستانی تھے ۔