شمس الرحمان شمسی مخلص ساتھی تھے‘ مولانا عبدالواسع

October 22, 2021

کوئٹہ(پ ر) جمعیت بلوچستان کے امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع اور جنرل سیکرٹری رکن قومی اسمبلی مولانا سید آغا محمود شاہ نے جمعیت کے مرکزی سیکرٹری مالیات شمس الرحمن شمسی کے انتقال پر تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم جمعیت کے مخلص ساتھی تھے مرحو م نے جمعیت کے پیغام کو آگے بڑھانے کیلئے دن رات کام کیا انہوںنے مرحوم کی مغفرت اورپسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعاکی۔