بنگلا دیشی حکومت آئین دوبارہ سیکیولر بنانے کیلئے تیار

October 22, 2021


بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ ملکی آئین کو دوبارہ سیکیولر بنانے کے لیے تیار ہے۔

جونیئر وزیرِاطلاعات مراد حسن کے مطابق 1972ء کے سیکیولر آئین کی طرف پلٹنے کے لیے نئی ترمیم جلد پارلیمنٹ میں پیش ہو گی۔

ان کا کہنا ہے کہ اس ترمیم کا بغیر کسی رکاوٹ کے منظور ہونے کا امکان ہے۔

جونیئر وزیرِاطلاعات مراد حسن کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس اقدام کے بعد بنگلا دیش کا قومی مذہب اسلام نہیں رہے گا۔