اتنا خوبصورت ہونا تو جرم ہے، یمنیٰ کا عائزہ کی تصویر پر تبصرہ

October 22, 2021

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی دو منجھی ہوئی اداکاراؤں کا ایک دوسرے کو سراہتے ہوئے مکالمہ سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے۔

عائزہ خان نے اپنی ایک خوبصورت تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائی جس میں صدف خان برائیڈل کا ایک خوبصورت جوڑا زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

عائزہ کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے یمنیٰ زیدی نے کہا کہ ’’اتنا خوبصورت ہونا تو جرم ہے‘

جواب میں عائزہ خان نے بھی لال دل ایموجیز کے ساتھ کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے تبصرہ کیا۔