میران شاہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، 1 دہشت گرد ہلاک

October 22, 2021

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر شمالی وزيرستان کے علاقے میران شاہ میں آپریشن کیا، جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد احمد اللّٰہ مارا گیا، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے میں نائیک خلیل اور سپاہی شاکر اللّٰہ شہید ہوگئے۔

شہید نائیک خلیل کا تعلق کوہاٹ اور سپاہی شاکر اللّٰہ کا لکی مروت سے تھا۔