27 اکتوبر کو بھارت کے خلاف یوم سیاہ منائیں گے،عدیل آ سی

October 23, 2021

ڈنمارک(پ ر) تحریک کشمیر یورپ ڈنمارک کے صدر عدیل احمدآ ّسی نے کہا ہے کہ کشمیر پر بھارت کی جارحیت اور غاصبانہ قبضہ کے خلاف 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منایا اور ڈینش پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ بھارت نے74 سال سے کشمیر پر فوجی قوت کے بل بوتے پر قبضہ کررکھا ہے، کشمیریوں نے بھارت کے اس تسلط کو کبھی تسلیم نہیں کیا، کشمیری 10 لاکھ بھارتی درندہ صفت فوج کے خلاف برسرپیکار اور اپنے حق خودارادیت سے دستبردار ہونے کے لیے تیار نہیں ہیں ۔ تحریک کشمیر ڈنمارک کے سرپرست میاں منیر حسین نے کہا کہ مظاہرے کیلئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں، کمیونٹی کے سرکردہ رہنما مظاہرے میں شرکت کریں گے اور بھارت کے گھنائونے چہرے کو بے نقاب کیا جائے گا تحریک کشمیر ڈنمارک کے جنرل سیکرٹری اشفاق ابدالی اور نائب صدر شہزاد بٹ نے کہا کہ ڈینش پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرے کا مقصد ڈینش ممبران پارلیمنٹ کی توجہ مقبوضہ کشمیر کے حالات پر مبذول کرانا ہے،بھارت انسانیت کا قاتل ہے اس نے کشمیریوں کے جمہوری حق کو غصب کر رکھا ہے اور وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیاں کر رہا ہے، ڈینش حکومت کو اس کا سختی سے نوٹس لینا چاہئے اور مودی کے ناپاک اور خطرناک عزائم کو رکواناچاہئے۔