سارہ خان کی بھارتی وزیر کو سالگرہ کی مبارکباد پر سوشل میڈیا پر بحث

October 23, 2021

کراچی (نیوزڈیسک )سوشل میڈیا پر کسی کو اس کی سالگرہ کی مبارکباد دینا کوئی انوکھی بات نہیں لیکن جب سیف علی خان کی بیٹی اور بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان نے بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کو ٹوئٹر پر ان کے جنم دن کی مبارکباد دی تو صارفین سے یہ بات ہضم نہ ہوئی۔سارہ کی اس ٹویٹ کے جواب میں سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل کو کئی لوگ آرین خان کی گرفتاری اور اداکارہ اننیا پانڈے سے اینٹی نارکوٹکس بیورو (این سی بے) کی طرف سے کی جانے والی پوچھ گچھ کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔ٹوئٹر پر کسی نے سارہ کی ٹویٹ کو مجبوری تو کسی نے کہا کہ سارہ نے ایسا اینٹی نارکوٹکس بیورو سے بچنے کے لیے کیا ہے۔شاہ رخ خان کے علاوہ این سی بی کی ایک ٹیم جمعرات کو اداکارہ اننیا پانڈے کے گھر بھی گئی تھی۔ اننیا پانڈے اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اور شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی قریبی دوست ہیں۔