ڈینگی، خیبر پختونخوا میں مزید 5 ہلاکتیں، پنجاب میں 477 نئے مریض

October 23, 2021

پشاور (نمائندہ جنگ) ڈینگی سے خیبر پختو نخو ا میں مزید 5 ہلاکتیں ہو ئیں جبکہ پنجاب میں 477 نئے مریض آ گئے خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے مزید 179افراد متاثر اور 125صحت یاب ہوئے، صوبے میں تصدیق شدہ کیسز 4851، صحت یاب ہونے والے 3132اور فعال کیسز 1713ہوگئے۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد سے 5، بنوں، مردان او رچارسدہ سے 2، 2، بونیر، ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ،شانگلہ، دیر پایان اور لکی مروت سے 3، 3، ہنگو اور کرک سے ایک ایک، ہری پور سے 33، خیبر سے 4، مانسہرہ سے 29، نوشہرہ سے 13، پشاور سے 35، صوابی سے 20 اور سوات سے 14 مریض سامنے آئے ہیں۔ پشاور میں مریضوں کی تعداد 1739، نوشہرہ میں 417، مردان میں 329، مانسہرہ میں 333، ہری پور میں 353، بونیر میں 265، خیبر میں 226، صوابی میں 284، شانگلہ میں 136، کوہاٹ میں 123، ایبٹ آباد میں 86، باجوڑ میں 43، بنوں میں 47، بٹگرام میں 41، چارسدہ میں 81، چترال پایان میں 23، ڈیرہ اسماعیل خان میں 32، دیر پایان میں 50، دیر بالا میں 6، ہنگو میں 43، کرک میں 53، کوہستان پایان میں 2، کرم میں 19، لکی مروت میں 29، مالاکنڈ اور تورغرمیں 3، 3، مہمند میں 12، ٹانک میں 4، سوات میں 56، جنوبی وزیرستان میں 11، اورکزئی، کولئی پالس میں ایک ایک ہوگئی۔262 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ پشاور کے 13 بڑے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں 215 اور مختلف اضلاع کے 13 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں 37مریض داخل ہیں۔