تیونس کی پاکستان میں زیتون کے پودے لگانے اور زیتون کا تیل نکالنے میں مدد کی پیشکش

October 23, 2021

اسلام آباد (صالح ظافر) تیونس نے پاکستان کو اس کے مختلف علاقوں میں زیتون کے پودے لگانے اور زیتون کا تیل نکالنے میں مدد کی پیشکش کی ہے۔

تیونس کے سفیر بورہین الکامل نے کہا کہ ان کا ملک زیتون کی بڑے پیمانے پر کاشت کے حوالے سے اس کے پروگرام میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونے اور تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔

بین الاقوامی زیتون کونسل (آئی او سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عبداللطیف گیدیرا کے اعزاز میں ایک استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے سفیر نے یاد دلایا کہ پاکستان کے کچھ علاقوں بالخصوص بلوچستان میں تیونس جیسی آب و ہوا ہے او روہ اپنی تکنیکی مہارت کا اشتراک کرنے کے لیے تیار ہے۔