امن و امان کے پیش نظر لاہور کے مزید علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند کرنیکا فیصلہ

October 23, 2021

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) امن و امان کے پیش نظر لاہور کے مزید کئی علاقوں میں انٹر نیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ان علاقوں میں داتا صاحب،شاہدرہ نیو اور اولڈ راوی پل کے گردو نواح میں انٹر نیٹ سروس بند رہے گی، ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے چیئرمین پی ٹی اے کو جمعہ کو جاری خط کے بعدسروس کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کیا گیا ہے، یہ سروس ان علاقوں کے پانچ کلومیٹر کے اطراف بند رہیگی،اس سے قبل 20اکتوبر کو بھی وزارت داخلہ کی طرف سے لکھے گئے خط میں سمن آباد، شیرا کوٹ ،نواں کوٹ، گلشن راوی ، سبزہ زار اور اقبال ٹائون میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کیلئے کہا گیا تھا۔