اشتہارات تقسیم ریفرنس، احتساب عدالت کا یوسف گیلانی کو نوٹس جاری

October 23, 2021

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نےاشتہارات کی تقسیم سے متعلق ریفرنس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔ احتساب عدالت کی جانب سے جاری نوٹس میں یوسف رضا گیلانی 10نومبر کوعدالت کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔یوسف رضا گیلانی پر یونیورسل سروسز فنڈز کی کروڑوں کی اشتہاری مہم من پسند کمپنی کو نوازنے کا الزام ہے، نیب نے ملزمان کیخلاف اختیارات سے تجاوز کرنے کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔