خاتون کا لاپتہ شوہر کی بازیابی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

October 23, 2021

اسلام آباد (جنگ رپورٹر) خاتون شہری سائرہ بانو نے اپنے لاپتہ شوہر کی بازیابی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست گزار نے سیکرٹری وزارت داخلہ، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایف آئی اے، آئی جی اسلام آباد پولیس اور تھانہ کوہسار کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ میرا شوہر ٹیکسی ڈرائیور ہے، روزی روٹی کمانے کے لئے گھر سے گیا تھا، سادہ کپڑوں میں ملبوس کچھ لوگوں نے اسے اغوا کیا ہے۔