پروفیسر اقبال چوہدری کو مسلم دنیا کا سب سے بڑا سائنس ایوارڈ مصطفیٰ پرائز دیا گیا

October 23, 2021

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کو مسلم دنیا کا سب سے بڑا سائنس ایوارڈ مصطفیٰ پرائز دیاگیا، مصطفیٰ پرائزسائنسی فضیلت کی بین الاقوامی علامت ہے،اس سال کا ایوارڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کو بیماریوں کے علاج میں مدد گار مالیکیول دریافت کرنے پر دیا گیا ہے، ایوارڈ دینے کی تقریب وحدت ہال تہران میں منعقد کی گئی،اپنے خطاب میں پروفیسراقبال چوہدری نے کہاکہ انہوں نے ساری زندگی لوگوں کے مسائل کے سائنسی حل کی تلاش میں انتھک محنت کی،مصطفی پرائز، سائنس اور ٹیکنالوجی کا ایک اعلیٰ ایوارڈ ہے۔