تھر سے ملک کے دیگر شہروں تک رسائی کیلئے ریل لنک تیار کیا جائیگا، وزیراعلیٰ

October 23, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تھر سے ملک کے دیگر شہروں تک رسائی کیلئے ریل لنک تیار کیا جائے گا وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تھر میں فیز III کول مائن منصوبے کو توسیع دینے کی منظوری دے دی ہے جس پرتخمینہ لاگت 15.8ارب روپے ہے جس سے سالانہ 12.2 ملین ٹن کوئلے نکلے گا درآمد شدہ کوئلے کے مقابلے میں سالانہ 420ملین ڈالر غیر ملکی کرنسی کی بچت ہوگی تیسرے مرحلے میں کوئلے کی قیمت 27فی ٹن تک کم ہو جائے گی جس سے یہ ملک کا سب سے سستا بیس لوڈ ایندھن بن جائیگا اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) باسکٹ کا ٹیرف صارفین کی بچت سے 0.49روپے فی کلوواٹ فی گھنٹہ سے 15.05 روپے فی کلو واٹ تک کم ہو جائے گا 60 ارب روپے سالانہ اور اس میں سب سے زیادہ سندھ حکومت سالانہ 10 ارب روپے رائلٹی حاصل کرے گی یہ بات انہوں نے جمعہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ تھر کول کا سفر 2009 میں سندھ حکومت اور سندھ اینگرو کے مابین مشترکہ منصوبے کی شراکت سے شروع کیا گیا اس منصوبے سے متعدد چیلنجز وابستہ ہیں اور ہر چیلنج میں اس منصوبے کو طاق میں رکھنے کی صلاحیت موجود تھی تاہم صرف سندھ حکومت کے غیر متزلزل عزم کی وجہ سے یہ منصوبہ 10 جولائی 2019 کو شروع ہوا ۔