حکومت نے ملک کوIMF اور ورلڈ بینک میں گروی رکھ دیا، ضیاء عباس

October 23, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئرسیاستداں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سیدضیاعباس نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کو آئی ایم ایف اور ورلڈبینک میں گروی رکھ دیا ہے جس کا سارا بوجھ عوام پر ڈالا جارہا ہے۔ گورنراسٹیٹ بینک کا ڈالر کے حوالے سے بیان انتہائی افسوسناک اور غیرملکی ایجنڈے کی عکاسی ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک کو برطرف کیا جائے اور ملک کے ماہر معاشیات کو نیا گورنرمقرر کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہے اور اسے عوام کو ریلیف دینے یا ان کی پریشانیوں کو دور کرنے پر کوئی توجہ نہیں ہے وزیراعظم اور ان کی کابینہ مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے اس حکومت کا خاتمہ ہی ملک کو معاشی بحران سے نکال سکتا ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنے تین سالہ دور میں اپوزیشن پر الزامات لگانے اور نیب کے ادارے کو سیاسی انتقام کے طور پر استعمال کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔