ٹرینیں ایک سے 5گھنٹے تک تاخیر کاشکار

October 23, 2021

لاہور ( جنرل رپورٹر ) ٹرینوں کا شیڈول بہتر نہیں ہو سکا ہے گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوئیں ۔ ایک سے پانچ گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہونے والی ٹرینوں میں شالیمار ، پاک بزنس ، تیز گام ، کراچی ، شاہ حسین ، جناح ، خیبر میل اور دیگر شامل ہیں۔ جبکہ لاہور سے کراچی جانے والی پاک بزنس شام 4 بجے کی بجائےپونے دو تین گھنٹے کی تاخیر سے شام 6 بجکر 45 منٹ پر لاہور سے کراچی کیلئے روانہ ہوگی۔ کراچی شام 5 بجے کی بجائے2گھنٹے کی تاخیر سے رات 7 بجےجبکہ شاہ حسین رات 7 بجکر 30 منٹ کی بجائے رات 9 بجکر 15 منٹ پر لاہور سے کراچی کیلئے روانہ ہوگی۔