جام کمال نے ثنا اللّٰہ زہری کی پریس کانفرنس پر کیا کہا؟

October 23, 2021

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سابق وزیراعلیٰ اور پیپلز پارٹی کے رہنما ثنا اللہ زہری کو جواب دے دیا۔

کوئٹہ میں نواب ثنا اللّٰہ زہری نے پریس کانفرنس کی، جس میں جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے والوں کی حمایت کا اعلان کیا۔

اس پر جام کمال نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف رنج نے آخر کار بہت سارے حریفوں کو اکٹھا کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں دیکھ سکتا ہوں کہ تمام معاملہ کس طرح جارہا ہے۔