کرکٹرز کا میچ سے قبل گھٹنے کے بل بیٹھ کر احتجاج

October 24, 2021

دبئی (جنگ نیوز) انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ شروع ہونے سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑی کچھ دیر کیلئے گھٹنوں پر بیٹھ گئے۔ جنوبی افریقی ٹیم بھی آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل اسی طرح کیا تھا۔ یاد رہے کہ یہ نسلی تعصب کے خلاف احتجاج کی علامت ہے ۔ خیال رہے کہ 2020 میں امریکا ایک سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی موت پولیس اہلکار کی جانب سے گھٹنے سے ان کی گردن دبائے جانے کے سبب ہوئی تھی۔