آپ تو فٹ ہوتے جارہے ہیں، دھانی کا دھونی سے مکالمہ

October 24, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں نوجوان پاکستانی پیسر شاہنواز دھانی کی سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی سے ہلکی پھلکی بات چیت ہوئی۔ دھانی نےدھونی سے کہا کہ آپ تو اور فٹ ہوتے جا رہے ہیں۔ جواب میں دھونی نے کہا کہ اب تو عمر ڈھلتی جا رہی ہے ۔ یہ بات چیت اس وقت ہوئی جب وہ کھلاڑیوں کے ہمراہ بس کی طرف جا رہے تھے۔ ایم ایس دھونی مینٹور کی حیثیت سے بھارتی ٹیم کے ساتھ ہیں ۔