آئی ایم ایف کا پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ

October 24, 2021

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کو ڈو مور کہہ دیا، قرض بحالی کے مذاکرات کے دوران پاکستان کا منصوبہ مسترد کرتے ہوئے اپنا منصوبہ پیش کردیا ہے۔

آئی ایم ایف نے پاکستانی حکام کو کہا ہے کہ پاور سیکٹر میں ڈسکوز کو پرائيوٹائز کریں، گردشی قرضے اور لائن لاسز کم کریں، نیپرا کے فیصلے تسلیم کئے جائیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط مان لی ہیں۔ وزارت خزانہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا تاہم مذاکرات جاری ہیں۔