12سال سے زائد عمر کیلئے کووڈ ویکسی نیشن مہم آج سے شروع ہو گی

October 25, 2021

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) 12سال سے زائد کیلئے خصوصی کورونا ویکسی نیشن مہم آج سے راولپنڈی سمیت صوبہ بھر میں شروع کی جائیگی۔ مہم کی کامیابی کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار ضلع راولپنڈی کے پرائیویٹ اور جنرل پریکٹیشنز کی آگاہی کیلئے ورچوئل ورکشاپ میں کیا گیا جو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ ڈیزیز سرویلنس اینڈ رسپانس یونٹ میں ہوئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر خالد محمود ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز راولپنڈی ڈویژن، ڈاکٹر فائزہ کنول سی ای او ہیلتھ اور دیگر نے خطاب کیا۔ ڈویژنل سرویلنس کوآرڈنیٹر ڈاکٹر وقار احمد نے کہا کہ سردی میں سانس کی بیماریوں میں اضافے کے پیش نظر ویکسین لگانے کا مثالی وقت ہے۔ ضلع راولپنڈی میں اہل آبادی 4.2ملین میں سے 45فیصد کی ویکسی نیشن مکمل ہو چکی جبکہ 3.1مین کو ایک ٹیکہ لگ چکا۔ ہر یوسی میں 210فکسڈ سنٹر مقرر کئے گئے ہیں جہاں 410ٹیمیں آئوٹ ریچ ہونگی۔