ایف آ ئی اے نےجی چودہ ، پندرہ تھری میں پلاٹس الاٹمنٹ کا ریکارڈ طلب کر لیا

October 25, 2021

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) ایف آئی اے کرائم سرکل اسلام آ باد نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہا ئوسنگ فائوندیشن سے سیکٹر جی چودہ اور پندرہ تھری کے متاثرین کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا ریکارڈ طلب کرلیا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے ڈی جی ہائوسنگ اتھارٹی کے نام لکھے گئے مراسلہ میں مزید ریکارڈ بھی مانگا ہے جس میں یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ کن متاثر ین کے ا یڈ ریس تبدیل کئے گئے۔اربن یونٹ کی جانب سے تیارکئے گئے جی پی ایس میپ طلب کیے گئے ہیں۔ جی چودہ تھری میں معاوضہ کی ادائیگی کے وائوچرز اور اسیسمنٹ پر فارما کی کا پیاں مانگی گئی ہیں ۔ بلٹ اپ پراپرٹی ایوارڈ کے متاثرین کے شناختی کارڈز مانگے گئے ہیں ۔ جی چودہ ون ‘ ٹو اور تھری کے ان متاچرین کے شناختی کارڈ کی کا پی مانگی گئی ہے جنہیں اب تک معاوضہ ادا کیا گیا ہے۔سرویئر افضل خان کا سروس ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ایک شہری عارف شاہین کی شکایت پر ایف آ ئی اے نے اس سے قبل بھی ادارہ سے کافی ریکارڈ قبضہ میں لے رکھا ہے ۔ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر آفس میں کا م کرنے والے 12 افسران کو بھی شامل تفتیش کر رکھا ہے جن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایل اے سی اسرار کاکا خیل ، اسسٹنٹ ڈا ئریکٹر ا سٹیٹ غلام رسو ل لغاری ، نائب تحصیلدار ذاکر حسین ،نائب تحصیلدار محمد نوازش ، نائب تحصیلدار محمد مدثر ، نائب تحصیلدار ملک اختر ، تحصیلدار محمد عرفان ڈوگر ، سر ویئر عبیر ، جبار کنٹریکٹ سرویر افضل خان ، سرویئر عدنان اور اقتدار شامل ہیں ۔