پاکستان پولیو کے خاتمہ کی منزل کے قریب پہنچ گیا‘ ورکرز کو خراج تحسین

October 25, 2021

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) آج بچوں کو معذوری سے بچانے کے عہد کا دن ہے۔ پاکستان پولیو کے خاتمے کی آخری منزل کے قریب پہنچ گیا۔ پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے مزید کوشش کی ضرورت ہے۔ پولیو خاتمے کی عالمی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے اسلام آباد میں تصویری نمائش‘ موٹر ریلی سمیت سیمینارز‘ ورکشاپس اور ریلیوں میں پولیو ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ 30سال قبل ہر سال پولیو کے ساڑھے 3لاکھ کیسز رپورٹ ہوتے تھے‘ اب پاکستان اور افغانستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے مزید کوششیں درکارہیں۔