بھارتی قبضے کیخلاف کشمیریوں کی حمایت جاری رہے گی‘ محمد عبداللہ گل

October 25, 2021

راولپنڈی (خبر نگار) تحریک جوانان پاکستان کے چیئرمین محمد عبداللہ حمید گل نے کہا ہے کہ بھارت کے غاصبانہ قبضہ کیخلاف کشمیریوں کی اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رہے گی۔ یوم تاسیس پر انہوں نے کہا کہ خوبصورت ریاست اپنے دلکش نظاروں کے ساتھ زمین پر کسی جنت سے کم نہیں۔ عبداللہ گل نے کہا 74سال میں تقریباً پانچ لاکھ نہتے کشمیری آزادی کیلئے شہید ہوئے۔ بھارتی تسلط کیخلاف جدوجہد جاری رہے گی۔