داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر 3 ماہ بعد دوبارہ کام شروع

October 25, 2021

داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر 3 ماہ 10 دن بعد دوبارہ کام شروع ہوگیا، برسین کے مقام پر کام کی بحالی کے موقع پر دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔

داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام کی بحالی کے موقع پر دعائیہ تقریب میں واپڈا اور چائینیز کمپنی کے افسران نے بھی شرکت کی، ترجمان واپڈا کے مطابق پراجیکٹ پر کام کی مکمل بحالی مرحلہ وار ہوگی۔

ترجمان نے بتایا کہ داسو پاور پراجیکٹ کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنا دیا گیا ہے، پراجیکٹ پر کام کرنیوالوں کے لیے کورونا ویکسینیشن، پولیس کلئیرنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دی گئی ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ داسو پاور پراجیکٹ کے علاقے میں پولیس کی 9 نئی چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں،پراجیکٹ کی سیکیورٹی کے لیے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ داسو پاور پراجیکٹ پر کام 14 جولائی کے دھماکے کے بعد بند کر دیا گیا تھا، دھماکے میں 9 چائینیز اور3 پاکستانی زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے تھے۔