روس میں کورونا کے ریکارڈ 37930 کیسز، 1069 اموات، ماسکو میں لاک ڈائون نافذ

October 25, 2021

روس میں آج کورونا وائرس کے ایک دن میں اب تک کے سب سے زیادہ 37 ہزار 930 کیسز رپورٹ ہوئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق روس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 1069 اموات ہوئیں۔

خبر ایجنسی نے بتایا کہ ماسکو کے 6 علاقوں میں آج سے کام کی جگہوں پر لاک ڈاؤن کا آغاز ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ روسی صدر پیوٹن نے 30 اکتوبر سے7 نومبر تک کام کی جگہوں پر لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جمعرات سے ماسکو میں سخت لاک ڈاؤن بھی نافذ کیا جائے گا۔

ماسکو میں60 سال کے غیر ویکسینیٹڈ افراد کو آج سے چار ماہ تک گھروں میں رہنا ہوگا۔